اہم خبریں

حکومت ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کی کوشش کرے: شیخ رشید

راولپنڈی(اے بی این نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ حکومت گاڑی والوں کو صرف سہولت نہ دے، ریڑھی والوں کو بھی جینے کا حق دیا جائے۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں شیخ رشید اپنے وکلا کے ہمراہ پہنچے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریڑھی والوں اور چھابڑی والوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، پیرا والے اور دوسرے لوگ ان کا سارا سامان الٹ دیتے ہیں، یہ ان کی گھر کی روزی روٹی ہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھاکہ میں اپیل ہی کرسکتا ہوں ریڑھی والوں اور چھابڑی والوں پر رحم کیا جائے، حکومت گاڑی والوں کو صرف سہولت نہ دے، ریڑھی والوں کو بھی جینے کا حق دیا جائے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ کوشش کریں اس ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو۔

مزید پڑھیں۔اسٹیو اسمتھ نے ایشز میں نئی تاریخ رقم کر دی، جیک ہابز کو پیچھے چھوڑ دیا

متعلقہ خبریں