اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری اور گلیات میں موسم ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
لاہور، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال اور خانیوال میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور اور بینظیر آباد میں دھند رہے گی۔
پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بنوں، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں۔علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری، اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی کا آغاز















