اہم خبریں

علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری، اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی کا آغاز

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمے میں عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی سربراہی میں ہوئی، لیکن علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے ان کی مسلسل غیر حاضری کے باعث مقدمے کی آئندہ سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کے لیے کل اخبارات میں اشتہارات شائع کیے جائیں تاکہ اشتہاری کارروائی مکمل ہو سکے۔

اس مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی غیر موجودگی اور قانونی کارروائیوں کے باوجود عدالت نے مقدمے کی پیروی کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری رکھی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد منظر سے غائب ہیں، اور وہ پارٹی کی سرگرمیوں میں بھی نظر نہیں آتے۔

مزید پڑھیں،الیکشن کمیشن افسران اور ملازمین کی موجیں، دو، دو ماہ کی اضافی تنخواہیں جاری

متعلقہ خبریں