کراچی(اے بی این نیوز) الیکشن کمیشن افسران اور ملازمین کی موجیں، الیکشن کمیشن سندھ کے افسران و ملازمین کو دو، دو ماہ کی اضافی تنخواہیں جاری۔
الیکشن کمیشن سندھ کے لئے 4 کروڑ 98 لاکھ 65 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی ، الیکشن کمیشن سندھ کے ہیڈ آفس کے لئے 1 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزارجاری ، الیکشن کمیشن کے ڈرائیور اور نائب قاصد کو تین تین اضافی تنخواہیں ملیں گی ۔
حیدر آباد ریجنل دفتر کے لئے 15 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی ، سکھر ریجنل دفتر کے لئے 14 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی ۔
اس کے علاوہ کراچی ریجنل دفتر کے لئے 12 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی اور لاڑکانہ ریجنل دفتر کے لئے 15 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی۔
مزید پڑھیں۔مصطفیٰ عامرقتل کیس کے ملزم ارمغان کی غیرقانونی کال سینٹر چلانےکے مقدمے میں ضمانت منظور















