اہم خبریں

مصطفیٰ عامرقتل کیس کے ملزم ارمغان کی غیرقانونی کال سینٹر چلانےکے مقدمے میں ضمانت منظور

کراچی(اے بی این نیوز)کراچی کی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں ضمانت منظورکرلی۔

دوران سماعت وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ 2025 میں ملزم کے خلاف انکوائری مکمل کی گئی، ملزم کے خلاف ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، ملزم کےخلاف نہ کوئی شکایت اور نہ ہی کوئی گواہ ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہےکہ ملزم اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانےکا حکم بھی دیا ہے۔

ملزم ارمغان کے خلاف مصطفیٰ عامر قتل کیس، غیر قانونی اسلحہ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات زیرسماعت ہیں۔

مزید پڑھیں۔سونا اچانک ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

متعلقہ خبریں