اہم خبریں

لالہور،نجی یونیورسٹی میں نوجوان طالب علم کے بعد 21 سالہ طالبہ کی بھی خودکشی

لاہور (اے بی این نیوز)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں رائے ونڈ روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی کی طالبہ چھت سے نیچےکود گئی۔

پولیس کے مطابق 21 سالہ طالبہ نے بلڈنگ کی دوسری منزل سے چھلانگ لگائی، طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ چند روز قبل اسی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے بھی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کی تھی۔

پولس کے مطابق طالبہ ڈی فارم کی طالبہ اورنارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ کی رہائشی ہے جبکہ انتظامیہ نے طالبہ کے چھت سے کودنے کے بعد یونیورسٹی کو بند کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں۔تحریک انصاف کے ایم پی اے کا وارڈن پر تشدد، ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں