اہم خبریں

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی۔سونے کے نرخوں میں ایک بار پھر کمی ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز سونا 5700 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا، آج ایک بار پھر سستا ہو گیا ہے۔سونا 4700 روپے فی تولہ سستا ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام نے کے نرخ میں 4 ہزار 30 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔سونا عالمی مارکیٹ میں 47 ڈالر سستا ہونے سے فی اونس سونے کے نرخ 4332 ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت میں 106 روپے کی کمی ہونے سے قیمت 7756 روپے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔امریکی حملے میں فوجی اہلکاروں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے: وینزویلا کا دعویٰ

متعلقہ خبریں