لاہور ( اے بی این نیوز )لاہور کے تاریخی شالامار باغ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران معروف گلوکارانہ نغمہ ’’نک دا کوکا‘‘ پیش کرنا قوال اور ان کے ساتھیوں کے لیے قانونی مشکل بن گیا۔ پولیس نے قوال فراز خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ مقدمہ شالامار باغ کے انچارج ضمیر الحسن کے بیان پر باغبانپورہ تھانے میں درج کیا گیا۔ واقعہ والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ایک ثقافتی پروگرام کے دوران پیش آیا، جہاں قوال فراز خان اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر بغیر اجازت مذکورہ گانا پیش کیا۔
مدعی کے مطابق گانے کے دوران عوامی جذبات میں اشتعال پیدا ہوا، جس سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں :فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل














