اہم خبریں

شادی کے گھر میں ماتم،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

شبقدر ( اے بی این نیوز    )خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں ایک دلخراش حادثے نے شادی کی خوشیوں کو لمحوں میں غم میں بدل دیا۔ خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ شبقدر کے علاقے خیرآباد میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی۔ اچانک مکان کی بوسیدہ چھت زمین بوس ہو گئی اور ملبے تلے دب کر 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس کی تین کمسن بیٹیاں شامل ہیں، جبکہ دیگر متاثرین بھی بچے تھے جو خوشی کی اس تقریب میں شریک تھے۔ حادثے کے وقت گھر میں اہل خانہ کے علاوہ قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے، جو شادی میں شرکت کے لیے پشاور اور ضلع خیبر سے شبقدر آئے ہوئے تھے۔واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائیاں شروع کیں اور ملبے سے زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 5 خواتین کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مکان کافی عرصے سے خستہ حال تھا اور حالیہ بارشوں کے باعث چھت مزید کمزور ہو چکی تھی، جس کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ علاقے میں سوگ اور غم کی فضا چھائی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں :افسوسناک خبر،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

متعلقہ خبریں