اہم خبریں

اڈیالہ جیل حکام نے شیخ رشید کو ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش کرنے سے انکارکردیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ راشد شفیق نے کہا کہ اڈیالہ جیل حکام نے شیخ رشید کو این اے 62 راولپنڈی کی ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش کرنے سے انکارکردیا ہے ،ایسا وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے کیا جارہا ہے، ضمانت نہ ہوئی تو شیخ رشید جیل سے ہی الیکشن لڑیں گے ۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے سیکیورٹی کے باعث سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو این اے 62 راولپنڈی کے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش کرنے سے انکارکردیا،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ راشد شفیق نے عدم پیشی کو عدالتی احکامات کی توہین قراردیتے ہوئے کہاکہ ایسا شیخ رشید کی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے کیا جارہا ہے، ضمانت نہ ہوئی تو شیخ رشید جیل سے ہی الیکشن لڑیں گے ۔

متعلقہ خبریں