اہم خبریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک روز کے وقفے کے بعد ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 332 ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے ہو گئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 030 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 106 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 756 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 91 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 649 روپے ہو گئی ہے۔

صرافہ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

متعلقہ خبریں