اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ کم بلندی پر پرواز کی صلاحیت، دشمن کے ائیر اور میزائل ڈیفنس سسٹمزکو چکمہ دینے میں مؤثر ہے جب کہ تیمور کروز میزائل جدید نیویگیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ تیمور میزائل کی کامیابی سے پاک فضائیہ کی روایتی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تیمور ویپن سسٹم علاقائی سکیورٹی ماحول میں پاکستان کے قابلِ اعتماد دفاع کو مضبوط بناتا ہے، تیمور میزائل کا کامیاب تجربہ قومی سلامتی کے اہداف کے حصول کی عکاسی کرتا ہے، یہ کامیابی قومی عزم اور تکنیکی خود کفالت کا ثبوت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے کیا جب کہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی سائنسدانوں اور انجنیئرز کو مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں۔نیو یارک کے نئے میئر زہران ممدانی کا دفتر سنبھالنے کے پہلے ہی روز بڑا فیصلہ















