اہم خبریں

حکومت کی نئی پالیسی، عوام کے لیے موبائل فونز کی قیمت میں کمی متوقع

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت پاکستان ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے کو جدید بنانے کے لیے موبائل فونز لیزنگ پالیسی متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے تصدیق کی ہے کہ حکومت 5جی اسمارٹ فونز کی عام دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اس پالیسی پر کام کر رہی ہے۔

فی الحال ملک میں 5G ہینڈسیٹس کی تعداد محدود ہے، جس کے پیشِ نظر حکومت صارفین کو آسان اقساط پر جدید فونز فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ بڑے شہروں میں آنے والے 5جی نیٹ ورک کے لیے صارفین کی بنیاد مضبوط ہو۔

وزارت آئی ٹی نے پالیسی کا مسودہ موبائل فون آپریٹرز کے ساتھ شیئر کر دیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے تاکہ فنانسنگ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا سکے۔ حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔

مزید برآں، وزارت آئی ٹی درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کے امکانات پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ موبائل فونز کی قیمت میں کمی آئے اور عوام کے لیے سہولت میں اضافہ ہو۔ تاہم، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی زیادہ تر طلب ملکی پیداوار سے پوری ہوتی ہے، اس لیے اس تجویز پر حتمی فیصلہ زیرِ غور ہے۔

مزید پڑھیں۔نگران دور میں بھرتی 645 ملازمین کو فارغ کرنیکا حکم

متعلقہ خبریں