پشاور(اے بی این نیوز)خیبر پختونخوا کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نگران دور میں بھرتی 645 ملازمین کو 10 روز میں نوکری سے فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے جامعات سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ہائر ایجوکیشن آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کو خیبر پختونخوا ریموول فرام سروس ایکٹ 2025 پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
نگران دور میں بھرتی ہونے والے 645 ملازمین جو 18 جامعات سے وابستہ تھے ان میں ویمن یونیورسٹی مردان میں 140، زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں 120، بونیر یونیورسٹی میں 76، چترال یونیورسٹی میں 63، مالاکنڈ یونیورسٹی میں 54، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 34 اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں 33 ملازمین ہیں۔
انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز میں 32، سوات یونیورسٹی میں 22، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں 15، بنوں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں 14، لکی مروت یونیورسٹی میں 11 اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں 9 ملازمین بھرتی ہوئے۔
شہدا آرمی پبلک سکول یونیورسٹی نوشہرہ میں 8، ہری پور یونیورسٹی میں 6، پشاور یونیورسٹی میں 4 اور پاک آسٹریا ہری پور میں بھی 4 ملازمین بھرتی کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں۔آزاد کشمیر میں اگلی حکومت ن لیگ کی ہوگی، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، راجا فاروق حیدر















