اہم خبریں

ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے نیا قانون’’ فیل فارایور‘‘ متعارف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )اسلام آباد میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے شہریوں کے لیے نیا قانون نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت خلاف ضابطہ تصویر بنانے یا موبائل فون استعمال کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔نئے قواعد کے مطابق ڈرائیونگ سینٹر میں تصویر بنانا، موبائل فون کے ذریعے ریکارڈنگ کرنا یا کسی بھی غیر قانونی طریقے سے مواد محفوظ کرنا اب ناقابل معافی جرم شمار ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بعض شہریوں کی فائلز میں بغیر ٹیسٹ لیے “چیٹنگ فیل فورایور” درج کر دیا گیا اور ان کی فائلز بھی ضبط کر لی گئیں۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہریوں سے خلاف قانون تصویر بنانے یا موبائل فون استعمال کرنے پر معافی نامے بھی لکھوائے، جبکہ بعض کیسز میں فون ضبط کر کے ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان انڈر 19 ٹیم کا بڑا معرکہ

متعلقہ خبریں