اہم خبریں

2026 کا پہلا سپرمون،جا نئے کب نظر آئیگا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )خلائی تحقیق کے قومی ادارے سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ سال 2026 کا پہلا سپرمون آج اور کل آسمان پر دیکھا جا سکے گا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق یہ خوبصورت فلکیاتی منظر 3 اور 4 جنوری کو نمایاں طور پر نظر آئے گا، جسے شوقین افراد کھلی آنکھ سے بھی دیکھ سکیں گے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ 2026 کا پہلا سپرمون روایتی طور پر وولف مون کہلاتا ہے، جو ہر سال جنوری میں ظاہر ہوتا ہے۔ اس موقع پر چاند زمین کے نسبتاً زیادہ قریب ہوتا ہے، جس کے باعث وہ عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔

ترجمان کے مطابق سپرمون آج شام 5 بج کر 51 منٹ پر طلوع ہوگا، جس کے بعد رات بھر یہ فلکی منظر لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے گا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ صاف موسم کی صورت میں سپرمون کا نظارہ مزید دلکش ہوگا۔
سپارکو نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بہتر مشاہدے کے لیے کھلے مقامات کا انتخاب کریں اور روشنی کی آلودگی سے دور رہیں۔ فلکیات سے دلچسپی رکھنے والے افراد اور فوٹوگرافرز کے لیے یہ سپرمون ایک یادگار موقع ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان انڈر 19 ٹیم کا بڑا معرکہ

متعلقہ خبریں