اہم خبریں

سال کا دوسرا دن سونے کی اپڈیٹ آگئی،جانئے فی تولہ نئی قیمت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں نے نئی بلند سطح کو چھو لیا۔صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہی دن میں 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا، جو حالیہ عرصے کی بلند ترین سطحوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 10 گرام سونا 4 ہزار 887 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 600 روپے میں فروخت ہونے لگا، جس سے زیورات خریدنے والوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیساتھ عوام کیلئے ایک اور خوشخبری

متعلقہ خبریں