اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان کی نامور ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے شوبز اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔ ایک حالیہ گفتگو کے دوران انہوں نے اداکارہ ہانیہ عامر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے مستقبل سے متعلق اپنے مشاہدات کا اظہار کیا۔
سامعہ خان کے مطابق سال 2026 ہانیہ عامر کے لیے پیشہ ورانہ اعتبار سے نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے اداکارہ کو اس عرصے میں شادی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہانیہ عامر اس سال شادی کا فیصلہ کرتی ہیں تو انہیں ازدواجی زندگی میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے حتیٰ کہ 2 نکاح اور شدید بریک اپ کے امکانات بھی موجود ہیں۔ ماہرِ نجوم کے مطابق ہانیہ عامر کے لیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ اس وقت اپنی توجہ مکمل طور پر اپنے کیریئر اور کام پر مرکوز رکھیں۔
دوسری جانب سامعہ خان نے قومی کرکٹر بابر اعظم کے حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اگر محبت کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں تاہم شادی کے لیے انہیں کم از کم ایک سال انتظار کرنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر اعظم غیر ضروری دباؤ کا شکار رہتے ہیں جس کا اثر ان کی کارکردگی پر پڑتا ہے۔ سامعہ خان کے مطابق اگر بابر اعظم پیشہ ورانہ کونسلنگ کروائیں تو وہ ذہنی طور پر خود کو بہتر طریقے سے سنبھال سکتے ہیں اور اس کے بعد میدان میں کھل کر کھیلنے کے قابل ہوں گے۔
مزید پڑھیں۔عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر















