ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اہم سلسلہ بن جانے کی امید ہے اور راستے کی بڑی رکاوٹ صبح ہی دور ہو جائے گی جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے لئے پریشان تھے۔ ان کا سلسلہ بن سکے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج آپ کو اہم معاملے میں بہتر ی کی خوشخبری مل رہی ہے اور اس وقت جو بھی رکاوٹ تنگ کررہی ہے اس سے نجات حاصل ہو سکے گی ، فکر مند نہ ہوں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
خاندانی معاملات میں آپ کی پوزیشن بے حد کمزور ہے۔آپ کو شاہد آگے چل کر مکمل اکیلا ہونا پڑے اور جس کو اپنا سمجھتے تھے وہ ہی اب بڑا دشمن ثابت ہوگا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات بحکم اللہ تیزی سے بدل رہے ہیں۔ آپ کو اپنے مقاصد میں اب کامیاب ہونے کا شاندار موقع ملے گا اور جو کام ناممکن لگ رہا تھا وہ اب ممکن ہو جائے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی کام کو بھی چھوٹا سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔ اس وقت حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں کوئی بھی کام پکڑ لیں انشاءاللہ اس میں آگے بڑی کامیابی حاصل ہوگی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
قدرت مہربان ہو تو اپنے معاملات بھی سیدھے رکھ کر چلنا چاہیے تاکہ غیبی مدد سے اچھی طرح فائدہ اٹھایا جا سکے اس وقت حالات بحکم بہتری کی جانب چل رہے ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اچھی خبر انشاءاللہ مل جائے گی۔ آپ جس بھی مشکل کا کافی دنوں سے شکار تھے اس سے نجات حاصل ہوگی جو رکاوٹ دوسروں کی وجہ سے ہے وہ دورہو سکے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ابھی صدقے کا عمل جاری رکھیں، کچھ تو ہے جو آپ کے لئے پریشانیاں جاری کئے ہوئے ہے۔ اس وقت استخارے کی مدد بھی لیں اور اپنے دل کی بات کسی سے نہ کریں تو بہتر ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کوئی ایسی شرارت آپ کے ساتھ ہو رہی ہے جس کے بارے میں آپ کو علم نہیں ہے۔ اس لئے استخارے سے مدد لیں اور اپنی تمام سرگرمیاں کچھ عرصے کے لئے ملتوی کر دیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
صورت حال بحکم اللہ تیزی سے آپ کے حق میں ہو رہی ہے۔ آپ جس بھی مسئلے کو لے کر پریشان تھے وہ بھی حل ہو سکتا ہے اور رقم بھی ضرورت کے تحت مل جائے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اس وقت آپ کی ایک بڑی مشکل انشاءاللہ حل ہوگی۔ آپ پریشان نہ ہوا کریں۔ اپنے سارے معاملات اللہ پر چھوڑ دیں وہ سب کچھ بہتر کر دے گا اور آسانیاں عطا فرمائے گا۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو راستہ کافی دنوں سے بند تھا وہ آج سے کھلنا شروع ہوجائے گا اور آپ کے لئے اب آسانیاں ملنے والا معاملہ ہوگا۔ پریشانی والی بات نہیں ہے بگڑے حالات سنبھل جائیں گے۔















