اہم خبریں

برفباری کہاں کہاں ہو گی،سیاحوں کیلئے محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )مری اور پہاڑی علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ شمالی پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی لہر مزید شدید ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف بالائی علاقوں میں حالیہ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔

ملکۂ کوہسار مری میں گھنے بادلوں کی لپیٹ میں رہا، جہاں شدید سردی نے معمولات زندگی کو متاثر کیا۔ اس کے باوجود نئے سال کی آمد پر ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح مری پہنچ رہے ہیں اور سرد موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران مری اور اس کے گردونواح میں مزید برفباری کا امکان ہے۔ حکام نے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں :سوات میں سرینا ہوٹل بند ہو نے کے بعد دوبارہ نیلام ہو گا،کیا شرائط ہو نگی،جا نئے تفصیلی اورتاریخی رپورٹ

متعلقہ خبریں