سبی (اے بی این نیوز)سبی میں دھماکا: ایک ہلاک، چار زخمی ہو گئے۔ چینک چوک کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سبی پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور اس کے ذمہ داروں کا تعین ابھی کیا جا رہا ہے۔ مقامی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات اختیار کریں اور مشتبہ اشیاء سے دور رہیں۔
مزید پڑھیں :مودی کا مکرو ہ چہرہ پھر بے نقاب،پلوامہ حملہ بی جے پی کی سازش تھی،بھارتی راہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا















