اہم خبریں

مودی کا مکرو ہ چہرہ پھر بے نقاب،پلوامہ حملہ بی جے پی کی سازش تھی،بھارتی راہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا

دہلی (اے بی این نیوز)بھارتی رہنما سنتان پانڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ 2019 میں پلوامہ میں ہونے والا حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنتان پانڈے نے کہا کہ جھوٹ چھپانے کے لیے پلوامہ حملے کی سازش کا ڈھونگ رچایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج تک حکومت یہ نہیں بتا سکی کہ حملے میں استعمال ہونے والا آر ڈی ایکس کہاں سے آیا۔

سنتان پانڈے نے الزام لگایا کہ بغیر تحقیقات اور ٹھوس ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگانا مودی حکومت کی عادت بن چکی ہے۔یاد رہے کہ فروری 2019 میں پلوامہ کے لیت پورہ ہائی وے پر دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی بھارتی فوجیوں کی بس سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں :رجب بٹ کیس ،اہم پیش رفت

متعلقہ خبریں