اہم خبریں

رجب بٹ کیس ،اہم پیش رفت

لاہور (اے بی این نیوز)پنجاب بار کونسل نے رجب بٹ کے حق میں پیش ہونے والے وکیل میاں علی اشفاق کا وکالت لائسنس معطل کر دیا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے لائسنس کی مستقل منسوخی کے لیے کیس کو ڈسپلنری کمیٹی کے حوالے کر دیا۔

کارروائی کی بنیاد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بنی، جس میں دیکھا گیا کہ میاں علی اشفاق عدالتی ہڑتال کے دوران کراچی سٹی کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس پیشی کو پیشہ ورانہ ضابطے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا کیونکہ عدالت میں پیشی کی مکمل پابندی تھی۔

مزید برآں، وکیل کے نجی گارڈز کے ہمراہ عدالت میں آنے اور وکلاء برادری کے خلاف بیانات دینے پر بھی سخت اعتراض کیا گیا، جس سے وکالت کے اتحاد اور وقار کو نقصان پہنچنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :ایلون مسک کے پاس کتنی دولت ، دنیا میں کون سے نمبر پر،آپ جان کر حیران ہو جائیں گے

متعلقہ خبریں