اہم خبریں

9 سرکاری محکمے ختم

لاہور (اے بی این نیوز        )سال 2026 کے آغاز پر پنجاب حکومت نے ایک اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے 9 سرکاری محکمے ختم کر دیے اور انہیں محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن میں ضم کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضم شدہ ادارے اب فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ماتحت کام کریں گے اور یہ محکمہ فوری طور پر فعال ہوگا۔

مزید یہ کہ نوٹی فکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تمام ضم شدہ اداروں کا انتظام ایک سیکرٹری اور ایک ڈی جی کے ذریعے کیا جائے گا، تاکہ کام کی روانی اور موثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔حکام کے مطابق یہ اقدام سرکاری محکموں کے نظام کو مزید مربوط بنانے اور فوڈ سیفٹی کے شعبے میں کارکردگی بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :اپ ڈیٹ آگئی، سونے کی قیمت میں بڑی کمی

متعلقہ خبریں