اہم خبریں

نایاب جنگلی جانورپکڑا گیا،جا نئے کونسا

بٹگرام (اے بی این نیوز        )بٹگرام اور تورغر کے پہاڑی علاقوں سے نایاب جنگلی جانور گرے گورالپکڑا گیا۔خیبرپختونخوا کے اضلاع بٹگرام اور تورغر کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں سے نایاب جنگلی جانور گرے گورال پکڑے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جو وائلڈ لائف ماہرین کے مطابق ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

بٹگرام میں مقامی افراد نے گرے گورال کو محفوظ طریقے سے قابو میں لے کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ گرے گورال جنگلی بکری کی ایک نایاب اور کم یاب نسل ہے، جو عموماً بلند پہاڑی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے جانور کی صحت کا معائنہ کرنے کے بعد اسے محفوظ قدرتی ماحول فراہم کرنے کے لیے ڈھڈیال پرزیٹی کے مقام پر منتقل کر دیا ہے، جہاں اس کی نگرانی اور دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی کا بروقت تعاون نایاب جنگلی حیات کے تحفظ میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے، جبکہ اس واقعے نے بٹگرام اور ملحقہ علاقوں میں وائلڈ لائف کے تحفظ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔

مزید پڑھیں :ہنڈا کے سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں