اہم خبریں

سونا تیسرے دن بھی مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز )پاکستان بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2500 روپے کم ہوکر 4لاکھ 56 ہزار 962 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2143 روپے کم ہوکر 3لاکھ 91ہزار771 روپے ہے، اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہوکر 4346 ڈالر فی اونس ہے۔

سال 2025 میں فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ84 ہزار 362 روپے بڑھی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1لاکھ 58 ہزار 60 روپے بڑھا ہے۔ اسی طرح عالمی بازار میں سال 2025 میں سونے کا بھاؤ 1732 ڈالر فی اونس بڑھا ہے۔

مزید پڑھیں۔شمالی کوریا کا نیا ملٹی پل راکٹ سسٹم، خطے میں تشویش کی لہر

متعلقہ خبریں