ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صورتحال میں کافی دِنوں کے بعد اب بہتری آنا شروع ہوئی ہے انشاءاللہ اب بہتری کی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی اور جو رکاوٹیں تھیں دور ہو سکیں گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج صورتحال بہتری کی طرف جانا شروع ہو جائے گی دوپہر کے بعد۔بس اتنا ہی انتظار کر لیں آپ جس مشکل میںبھی ہیں انشاءاللہ اُس سے نکل سکیں گے فکر نہ کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روزگار کو لے کر اب زیادہ پریشان نہ ہوں انشاءاللہ اب اس میںبہتری کے اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں اور جلد ہی آپ اپنی مشکلات پر قابو پا لیں گے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بندش وغیرہ جیسے جتنے بھی معاملات تھے اب تیزی سے وہ بہتری میںبدل جائیں گے اور جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کےلئے پریشان تھے انشاءاللہ ان کا سلسلہ بنے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس بار اچھے مواقع مل رہے ہیں آپ کو اب کسی بھی موقع کو اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دینا اور چھوٹا موٹا جو بھی سلسلہ ملے اللہ کا نام لے کر اس میں ہاتھ ڈال دیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
پردہ¿ غیب سے مدد ہو رہی ہے ایسا لگتا ہے جیسے کوئی نیکی آپ کے کام آ رہی ہو اس لئے آپ بھی چوکنا رہیں فضول کاموں کو چھوڑ کر صرف روز گار پر ہی توجہ دیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو لوگ آج کسی اچھی خبر کے انتظار میں ہیں وہ انشاءاللہ مل جانے کے قوی امکانات ہیں اور جس طرف اُمید لگا کر رکھی تھی وہ بھی اب پوری ہوتی دکھائی دیتی ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو آج اپنی نظر اتارنی ہے اور صدقہ بھی لازمی دینا ہے کیونکہ ابھی تک بدنظری والی کیفیت محسوس ہو رہی ہے جو آپ کی راہ میں بڑی رکاوٹ لگتی ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے اور جس بھی طرف سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے اُس پر بھی نظر رکھنی ہو گی۔ کچھ گڑ بڑ ہے جو آپ کے ساتھ ہو رہی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب حالات بدل رہے ہیں اور انشاءاللہ آپ کے حق میں ہو رہے ہیں آپ جن کاموں کا عرصہ دراز سے سوچ رہے تھے وہ اب انشاءاللہ ہو جانے کے امکانات ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ خود کو ضرورت سے زیادہ مشکل میں نہ ڈالیںجو نصیب میں ہے وہ آپ کو مل کر رہے گا اللہ پر توکل ہی سب سے مضبوط ایمان کی نشانی ہے،فضول کام چھوڑ دیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اب حالات تیزی سے آپ کےلئے بہتر ہو رہے ہیں آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں دیر نہ کریں بسم اللہ کریں۔ اللہ پاک اس میں برکت ڈال دیں گے۔















