اسلام آباد( اے بی این نیوز) اے بی این نیوز کی جانب سےاہل وطن کو نیا سال 2026 بہت بہت مبارک ہو۔گزرا ہوا سال یادوں، تجربات اور آزمائشوں کے ساتھ رخصت ہو گیا، جبکہ نیا سال نئی امیدوں، نئے خوابوں اور روشن امکانات کے ساتھ ہمارے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ سال 2026 آپ کی زندگی میں خوشی، صحت، کامیابی، سکون اور خوشحالی لے کر آئے۔ یہ سال غموں کے خاتمے، دلوں کے اطمینان اور بہتر کل کی بنیاد بنے۔ اللہ تعالیٰ کرے کہ آپ کے تمام نیک ارادے پورے ہوں اور ہر دن نئی کامیابی کی نوید لائے۔
اے بی این نیوز اپنے ناظرین، قارئین اور تمام پاکستانیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے کہ آنے والا سال پاکستان کے لیے امن، ترقی، استحکام اور معاشی خوشحالی کا سال ثابت ہو۔نیا سال مبارک ہو، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔آمین
مزید پڑھیں :الوداع 2025، خوش آمدید 2026















