اہم خبریں

الوداع 2025، خوش آمدید 2026

اسلام آباد( اے بی این نیوز) الوداع 2025، خوش آمدید 2026، نئے خوابوں اور نئی امیدوں کے ساتھ دنیا بھر میں نئے سال کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی اور روشنیوں کے دلکش مناظر کے ساتھ سال 2026 کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر بڑے شہروں میں آتش بازی سے آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور نئے سال کی خوشیوں میں شریک ہوئی۔لاہور میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے شہری سڑکوں پر نظر آئے، لبرٹی چوک اور اطراف کے علاقوں میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جس کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوئی۔ نوجوانوں اور خاندانوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

کراچی میں بھی سال نو کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، تاہم پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کراچی اور حیدرآباد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی، جس کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد رہی۔نوٹیفکیشن کے مطابق آتش بازی صرف اجازت یافتہ مقامات پر کرنے کی اجازت دی گئی تھی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہے۔اے بی این نیوز کی جا نب سے تمام اہل وطن کو نیا سال مبارک ہو

مزید پڑھیں :سال نو کا تحفہ،پٹرولیم مصنوعات تاریخی سستی،جا نئے نئی قیمت،فی لٹر کتنا کم ہوا

متعلقہ خبریں