اہم خبریں

ایاز صادق سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات،سپیکر قومی اسمبلی نے اندر کی بات بتا دی،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈھاکہ میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سامنے لے آئے ہیں، جسے حالیہ پاک بھارت تناؤ کے تناظر میں ایک اہم سفارتی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایاز صادق نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے دورے کے دوران ان کے ذہن میں یہی تھا کہ بھارتی وفد سے فاصلہ رکھا جائے، تاہم صورتحال اس وقت بدل گئی جب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خود ان کے پاس آئے اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔ ان کے مطابق جے شنکر نے آگے بڑھ کر مصافحہ کیا اور یہ سب کچھ میڈیا کی موجودگی میں ہوا۔

ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ کیمرے بھی موجود تھے اور انہیں بخوبی علم تھا کہ یہ ملاقات رپورٹ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ جنازے میں شرکت سے قبل تمام وفود کو ایک جگہ جمع کیا گیا تھا، اسی موقع پر یہ مختصر مگر غیر رسمی ملاقات ہوئی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے بنگلہ دیش کے عوام کی میزبانی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وہاں پاکستانی وفد کا پرتپاک اور گرمجوش استقبال کیا گیا، جو دونوں ممالک کے عوامی تعلقات کا مثبت پہلو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سردار ایاز صادق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ گئے تھے۔ اسی موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سے ان کی غیر رسمی ملاقات ہوئی، جو مئی میں پاک بھارت کشیدگی اور جنگ جیسے حالات کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ نمائندوں کے درمیان پہلا براہِ راست اور نمایاں رابطہ ہے۔

مزید پڑھیں :نادرا کی جانب سے نا قابل یقین سہولت،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں