لاہور ( اے بی این نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے 14 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بطور سیشن جج ترقی دے دی ہے۔ ترقی پانے والے ججز گریڈ 21 میں شامل کیے گئے ہیں اور ان کا اطلاق چارج سنبھالنے کی تاریخ سے ہوگا۔
ترقی پانے والوں میں شفقت اللہ خان، مبشر ندیم خان، افتخار احمد، ممتاز احمد (ملتان)، اشفاق احمد (ملتان)، حامد محمود خان (گوجرانوالہ)، خالد سعید وٹو (سیالکوٹ)، محمد طارق ایوب (راولپنڈی) ججز میں شامل ہیں۔وٹیفکیشن کے مطابق ترقی یافتہ ججز اپنے نئے عہدوں پر فرائض انجام دیں گے، جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے دیگر متعلقہ ججز کے نام بھی شامل کیے ہیں۔
مزید پڑھیں :نیویورک ٹا ئمز بھارتی بدنا م زمانہ تنظیم آر ایس ایس کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لے آیا















