اہم خبریں

نیویورک ٹا ئمز بھارتی بدنا م زمانہ تنظیم آر ایس ایس کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لے آیا

واشنگٹن ( اے بی این نیوز     )امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھارت میں آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کی سو سالہ تاریخ اور بڑھتے اثر و رسوخ پر ایک تفصیلی اور تنقیدی رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ میں تنظیم کے نظریات، سیاسی اثرات اور بھارتی سیاست میں اس کے کردار کا جائزہ لیا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق آر ایس ایس 1925 میں ایک خفیہ اور نیم عسکری تنظیم کے طور پر قائم ہوئی، جس کا بنیادی مقصد ہندو قوم پرستی کو فروغ دینا ہے۔ تنظیم کے تربیتی کیمپس فوجی طرز کے تھے اور یہاں مذہبی شناخت کی بنیاد پر نظریاتی تربیت دی جاتی رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض رہنما سخت گیر نظریات کے حامل ہیں اور ان کا موازنہ تاریخی نسل پرستی کی مثالوں سے کیا جاتا ہے۔

اخبار نے مہاتما گاندھی کے قتل کے پس منظر میں آر ایس ایس سے وابستہ شدت پسندانہ سوچ کا بھی ذکر کیا، حالانکہ تنظیم نے ہمیشہ اس تاثر کی تردید کی ہے۔ رپورٹ میں موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آر ایس ایس سے وابستگی اور حکومت کی بعض پالیسیوں پر تنظیم کے نظریات کے اثرات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

آر ایس ایس اور اس کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ تنظیم بھارتی معاشرے میں نظم و ضبط، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے نتیجہ اخذ کیا کہ آر ایس ایس کا بڑھتا ہوا کردار بھارت کے سیکولر تشخص، مذہبی ہم آہنگی اور سیاسی ڈھانچے کے لیے اہم بحث کا موضوع ہے، جس پر ملک کے اندر اور باہر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد، ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں توسیع،جا نئے کتنی کی گئی

متعلقہ خبریں