راولپنڈی ( اے بی این نیوز )ایل او سی کے اگلے محاذوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام پیغام۔ پاک فوج کے بہادر جوانوں کا غیر متزلزل عزم،قربانی اور وطن سے بے لوث محبت کا اظہار۔ فوجی جوان نے کہا کہ
شدید سردی،برفانی موسم اور دشوار گزار جغرافیہ بھی حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ وطن عزیز کی حفاظت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔ سرحدوں پر پاک فوج کی موجودگی ہی قوم کے اطمینان اور سلامتی کی ضمانت ہے۔
کسی بھی دشمن کو سرحد پار سے میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ معرکہ حق کی کامیابی ثبوت،ہم دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد، ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں توسیع،جا نئے کتنی کی گئی















