اہم خبریں

اسلام آباد، ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں توسیع،جا نئے کتنی کی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ اب پابندی کی نئی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 ہوگی۔

پہلے یہ پابندی آج رات 12 بجے سے نافذ ہونے والی تھی، تاہم اب شہریوں کو اضافی 15 دن کی مہلت مل گئی ہے تاکہ وہ اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب کروا سکیں۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگائے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں :پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا

متعلقہ خبریں