اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جنوری 2026 کے آغاز پر ایل پی جی صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے، جو پہلے 208.99 روپے تھی، اب 219.67 روپے فی کلو ہو گئی ہے، یعنی فی کلو 10 روپے 68 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ صارفین پر براہ راست اثر ڈالے گا اور گھریلو بجٹ میں اضافہ کا سبب بنے گا۔
مزید پڑھیں :یکم جنوری سے ایم ٹیگ کے بغیر کسی بھی گاڑی کا اسلام آباد میں داخل نہیں ہو نے دیا جائیگا















