اہم خبریں

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی والدہ انتقال کر گئیں،نمازِ جنازہ کل

لاہور (اے بی این نیوز        )سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی والدہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج تھیں، جہاں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل یکم جنوری 2026 کو ڈی ایچ اے فیز 8 لاہور میں بعد از نمازِ ظہر ایک بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی۔اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں :2025 جاتے جاتے بھی غم دے گیا، افسوسناک خبر،14 افراد جان سے گئے،وجہ جا نئے

متعلقہ خبریں