کراچی ( اے بی این نیوز ) سونا سستا ہو گیا، مقامی اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کراچی میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 2143 روپے کمی کے بعد دس گرام سونا 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہو کر 4346 ڈالر پر آ گیا۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک تولہ چاندی 212 روپے سستی ہو کر 7718 روپے پر آ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی حالات، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس سے خریداروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں :2025 جاتے جاتے بھی غم دے گیا، افسوسناک خبر،14 افراد جان سے گئے،وجہ جا نئے















