آکلینڈ ( اے بی این نیوز )دنیا میں سال 2026 کا سب سے پہلے شاندار آغاز نیوزی لینڈ سے ہوا، جہاں آتشبازی اور روشنیوں کے دلکش مظاہرے نے نئے سال کا پرتپاک استقبال کیا۔
آکلینڈ کے مشہور اسکائی ٹاور سے رنگا رنگ آتشبازی شروع ہوگئی، جس نے آسمان کو روشنیوں سے منور کر دیا۔ نئے سال کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد اسکائی ٹاور اور اس کے اطراف میں جمع تھی۔
کاؤنٹ ڈاؤن مکمل ہوتے ہی اسکائی ٹاور روشن قمقموں سے جگمگا اٹھا اور آتشبازی کے ساتھ ایک شاندار لائٹ شو پیش کیا گیا، جسے دیکھ کر حاضرین خوشی سے جھوم اٹھے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی خصوصی سجاوٹ کی گئی تھی، جہاں برقی قمقموں اور رنگین روشنیوں نے جشن کا سماں باندھ دیا۔
نئے سال کی آمد پر موسیقی، تفریحی سرگرمیوں اور عوامی تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا، جس سے جشن مزید یادگار بن گیا۔ نیوزی لینڈ میں سال 2026 کے اس رنگا رنگ آغاز نے دنیا بھر میں نئے سال کی خوشیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
مزید پڑھیں :پاک بھارت کاپہلا ہینڈشیک















