اہم خبریں

نئے سال کی آمد،کچھ دیر بعد نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ سے ہوگا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) امیدوں، خوابوں اور نئی امنگوں کے ساتھ ویلکم کرنے کی تیاری،شہریوں نے تلخیوں کو بھلا کر ایک بہتر مستقبل کی امید باندھ لی،نئے اہداف، نئی منصوبہ بندی اور بہتر کل کی توقعات نمایاں، ہر آنکھ میں آنے والے دنوں کو بہتر بنانے کے خواب،نئے سال 2026 کا کاؤنٹ ڈاؤن ،2025ء کا سورج غروب ہونے کو ہے،دنیا بھر میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں ،2026 کا آغاز سب سے پہلےکچھ دیر بعد نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ سے ہوگا ، آسٹریلیا میں شام 6 بجے نیا سال شروع ہوگا،اس کے بعدجاپان ،جنوبی کوریا ،فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال 2026 پاکستان پہنچے گا ،اختتام امریکہ میں ہوگا۔ملک بھر میں نئے سال کو ویلکم کرنے کی تیاری ،سال نوپر لبرٹی چوک لاہورمیں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا، گورنر ہاؤس سندھ کراچی میں بھی تاریخی آتشبازی ہوگی،ملک کے دیگرشہروں میں بھی آتشبازی کی تیاریاں ، سیاحتی مقامات پر غیر معمولی رش کا امکان ، انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے، منچلوں کی جانب سے ہلڑ بازی روکنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، مری و دیگر سیاحتی مقامات پر ٹریفک کنٹرول، اضافی نفری کی تعیناتی اور داخلی راستوں پر سخت چیکنگ ہوگی، مری میں صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی، غیر ضروری رش سے بچنے کیلئے مخصوص پابندیاں عائد, ہوٹلوں اور پارکنگ کے معاملات پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی

مزید پڑھیں :پاک بھارت کاپہلا ہینڈشیک

متعلقہ خبریں