اہم خبریں

رجب بٹ کے خلاف وکلا کا بڑا فیصلہ ،جا نئے کیا

کراچی ( اے بی این نیوز )رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر کراچی کے وکلاء نے احتجاجی قدم اٹھاتے ہوئے بدھ کے روز سٹی کورٹ میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث عدالتی نظام متاثر ہونے کا امکان ہے۔صدر کراچی بار عامر وڑائچ کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز کسی بھی پولیس اہلکار کو سٹی کورٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک وکلاء کی درخواست پر رجب بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی، احتجاج جاری رہے گا۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے صورتحال پر غور کے لیے بدھ کی صبح 11 بجے سٹی کورٹ میں ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
عامر وڑائچ نے مزید کہا کہ انہیں صبح اطلاع ملی کہ وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ وکلاء کی جانب سے دی گئی درخواست پر تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :یمن،یو اے ای معاملہ،سعودی عرب کھل کر سامنے آگیا، کابینہ کا دو ٹوک اعلان ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں