اہم خبریں

ہڑتال اور تالہ بندی پر پابندی

کوئٹہ (  اے بی این نیوز       )بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی خدمات کو ضروری خدمات کے دائرہ کار میں شامل کر دیا ہے، جس کے بعد تعلیمی شعبے میں کسی بھی قسم کی ہڑتال یا تالہ بندی غیر قانونی قرار دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ بلوچستان بنیادی تعلیم سروسز ایکٹ 2019 کے تحت کیا گیا ہے۔

محکمہ سول ایجوکیشن کوئٹہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں چھ ماہ کے لیے ہڑتال یا دیگر غیر قانونی اقدامات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں ہڑتال یا غیر قانونی کارروائی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزا کے انتظامات موجود ہیں۔

صوبائی حکومت نے اس اقدام کا مقصد تعلیمی نظام کی تسلسل اور طلباء کے تعلیمی حقوق کو یقینی بنانا بتایا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس پابندی کا اطلاق تمام سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا اور کسی بھی غیر قانونی اقدام کی صورت میں متعلقہ حکام سخت کارروائی کے مجاز ہوں گے۔

مزید پڑھیں  :مہاجرین نشستوں کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل،سیاسی و قانونی حلقوں میں ہلچل

متعلقہ خبریں