لاہور ( اے بی این نیوز )الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 کے ضمنی انتخاب سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو درست قرار دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر درخواست کو تکنیکی بنیادوں پر خارج کر دیا گیا۔
فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے سنایا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کر رہی تھیں، تاہم دلائل سننے کے بعد ٹربیونل نے ان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
اس فیصلے کے بعد این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی برقرار رہے گی اور وہ آئینی طور پر حلقے کے منتخب نمائندے کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھیں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز اس دوران بیرون ملک روانہ ہو گئے اور دبئی میں دو روز قیام کریں گے۔
مزید پڑھیں :10لاکھ کی سبسڈی،جا نئے کون اہل















