اہم خبریں

10لاکھ کی سبسڈی،جا نئے کون اہل

لاہور (  اے بی این نیوز       )لاہور میں پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے ایک بڑی اور اہم سہولت کا آغاز کرتے ہوئے ٹریکٹر اسکیم متعارف کرا دی ہے، جس کا مقصد زرعی شعبے کو مضبوط بنانا اور کاشتکاروں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کو کسان دوست اقدامات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

حکومت پنجاب کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 سے 75 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں 75 سے 85 ہارس پاور کے مزید 10 ہزار ٹریکٹرز قرعہ اندازی کے ذریعے دیے جا رہے ہیں اور ان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کے تحت حکومت پنجاب فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے تک سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ ٹریکٹر اسکیم کا تیسرا مرحلہ جنوری میں شروع کیا جائے گا، جس میں 50 سے 55 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کے لیے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق 100 سے 120 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کاشتکاروں کو بلاسود قرض کی بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے، تاکہ بڑے رقبے پر کاشت کرنے والے کسان بھی جدید مشینری سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی کا بنیادی مقصد انہیں معاشی خودمختاری دینا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور کسانوں کو حقیقی سہارا فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں  :جے یو آئی کے اہم راہنما انتقال کر گئے

متعلقہ خبریں