اہم خبریں

جے یو آئی کے اہم راہنما انتقال کر گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (  اے بی این نیوز       )جمعیت علمائے اسلام (ف) ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر رہنما حاجی عبداللہ انتقال کر گئے، جس کے بعد جماعت سوگ کی فضا میں ڈوب گئی ہے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حاجی عبداللہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ حاجی عبداللہ کے انتقال سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے سفرِ آخرت کو آسان فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی جماعت اور خانوادہ مفتی محمود سے دیرینہ وابستگی تھی۔ انہوں نے مشکل اور کٹھن حالات میں بھی جمعیت علمائے اسلام کی بھرپور خدمت کی اور جماعت کے لیے قیمتی خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم مرحوم کی تمام عبادات کو قبول فرمائے، انہیں بہترین اجر عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہونے اور ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں  :بارش اور برفباری کی پیشین گوئی

متعلقہ خبریں