اہم خبریں

سال کے پہلے دن تعطیل

اسلام آباد (  اے بی این نیوز       )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 بروز جمعرات بینک تعطیل کے باعث ملک بھر میں عوامی لین دین معطل رہے گا۔ اس فیصلے کے تحت تمام کمرشل بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عوام کے لیے بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے، تاہم عوام سے متعلق کوئی بھی بینکنگ سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مالی ضروریات پیشگی مکمل کر لیں۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نے سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، جس میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات شامل ہیں۔ نئے شیڈول کے بعد شہری اور ملازمین سال بھر کی تعطیلات کی بہتر منصوبہ بندی کر سکیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق 2026 میں مجموعی طور پر تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ ان تعطیلات میں یومِ کشمیر، عید الفطر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور، عید الاضحیٰ، یومِ آزادی، عید میلاد النبی ﷺ، یومِ اقبال، قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس جیسے اہم مواقع شامل ہیں۔

سال 2026 کی اہم تعطیلات کا خلاصہ کچھ یوں ہے۔ 5 فروری بروز جمعرات یومِ کشمیر۔ 21 سے 23 مارچ ہفتہ تا پیر عید الفطر۔ 23 مارچ بروز سوموار یومِ پاکستان۔ 1 مئی بروز جمعہ یومِ مزدور۔
27 اور 28 مئی عید الاضحی۔ 28 مئی بروز جمعرات یومِ تکبیر۔ 25 اور 26 جون عاشورہ۔ 14 اگست بروز جمعہ یومِ آزادی۔ 25 اگست بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ۔ 9 نومبر بروز پیر یومِ اقبال۔ 25 دسمبر بروز جمعہ قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس۔ جبکہ 26 دسمبر بروز ہفتہ مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد تعطیل ہوگی۔

مزید پڑھیں  :حالات بدلنے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں،بیرسٹر گوہر

متعلقہ خبریں