اہم خبریں

سونا اپ ڈیٹ،تاریخی سستا

کراچی (  اے بی این نیوز       )کراچی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر بلین مارکیٹ کی جانب ہو گئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 10 ہزار 700 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے پر آ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 174 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 107 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 371 ڈالر پر آ گیا ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا اثر براہ راست مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان برقرار ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 145 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 930 روپے پر آ گئی ہے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 125 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 798 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت کم ہو کر 74.55 ڈالر کی سطح پر آ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اس کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔

مزید پڑھیں  :حالات بدلنے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں،بیرسٹر گوہر

متعلقہ خبریں