کراچی( اے بی این نیوز )پاکستان سٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کا ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا ۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن تیزی پر کاروبار کا اختتام ۔ کے ایس ای 100انڈیکس میں 576پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔
پہلی بار100انڈیکس 174,472پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروبار کے دوران انڈیکس174,805پوائنٹس کی نئی سطح پر ٹریڈ ہوا ۔ آج مارکیٹ میں 34ارب روپے مالیت کے 41کروڑ حصص کے سودے ہوئے ۔
مجموعی طور پر 564کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا ۔ 282کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 158میں کمی ہوئی ۔ گذشتہ روز 100انڈیکس 173,896پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔
مزید پڑھیں :کراچی والوں کیلئے نئے سال کا تحفہ! کل سے شہر میں ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی















