اہم خبریں

وزیرآباد، دو بسوں کا افسوسناک حادثہ،100 سے زائد طالبات بس میں سوار تھیں،جا نئے تفصیلات

وزیرآباد (اے بی این نیوز    )وزیرآباد میں یونیورسٹی آف گجرات کی دو بسیں حادثے کا شکار ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس کے ڈرائیور کو دورانِ سفر دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث بس بے قابو ہو کر آگے جانے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 100 سے زائد طالبات سوار تھیں۔ دل کا دورہ پڑنے کے باعث بس ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ حادثے میں 11 سے زائد طالبات زخمی ہوئیں۔زخمی طالبات کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔

مزید پڑھیں  :پی آئی اے کا نام تبدیل کرنے کی منظوری،جا نئے نیا نام کیا رکھا گیا ہے

متعلقہ خبریں