پشاور (اے بی این نیوز )میجر عادل زمان شہید کی نمازِ جنازہ آج ادا کی گئی۔ میجر عادل زمان شہید نے فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عادل زمان شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
نمازِ جنازہ میں اعلیٰ عسکری و سول حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
میجر عادل زمان شہید نے اگلے مورچوں سے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے جان قربان کی۔ میجر عادل زمان شہید کو آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ بعد ازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زخمی افسران اور جوانوں کی عیادت کی اور ان کی جرأت کو سراہا۔
مزید پڑھیں :پی آئی اے کا نام تبدیل کرنے کی منظوری،جا نئے نیا نام کیا رکھا گیا ہے















