اہم خبریں

پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کے لیے متعدد بار کوششیں کی گئیں، حکومت کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا،علی بخاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )رہنما پی ٹی آئی علی بخاری نے کہا کہ جب بھی میرٹ کی بات آتی ہے، بعض لوگ رکاوٹ بنتے ہیں اور پیش رفت ہمیشہ ان کی جانب سے نہیں بلکہ پارٹی کی طرف سے ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کے لیے متعدد بار کوششیں کی گئیں، لیکن حکومت کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اقتدار کے مزے لینے والے ہی طاقت کے مراکز پر قابض ہوتے ہیں اور ہر بحران اور فیصلے کی ذمہ داری حکومت وقت پر ہوتی ہے، نہ کہ اپوزیشن پر۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ہمیشہ دو قدم آگے بڑھنا چاہیے اور پارٹی کے منتخب رہنماؤں کو اسمبلی اور سینٹ میں مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔

اے بی این کے پروگرام ’’تجزیہ‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ مذاکرات میں تمام سیاسی اتحادوں کو شامل کیا جائے گا اور پارٹی اپنی کمیٹیوں کے ذریعے سیاسی معاملات اور ٹمپریچر کو کنٹرول کرے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو ملک اور قوم کو آگے لے کر چلنا ہوگا، عوامی اعتماد، شفاف انتخابات اور عدالتی عمل کی یقینی سازی بنیادی ترجیح ہونی چاہیے۔
حکومت کبھی بھی مذاکرات کے لیے راضی نہیں تھی جب مذاکرات ، میرٹ اورحق کی بات ہو گی تو حکومت نے قدم نہیں بڑھایا بلکہ ہماری طرف اعلامیہ آیا جونام نہاد وزیراعظم ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے اخبار میں پڑھاجو ہمارا اعلامیہ آیا تحریک آئین تحفظ پاکستان سربراہ محمود خان اچکزئی اورعلامہ راجہ ناصر عباس کی طرف سے ہم گفتگو کرنے کے لیے تیار ہیں  پہل ہمیشہ ہماری طرف ہوئی ان کی طرف سے توآیا ہی نہیں جو بھی حکومت ہو تی ہے وہی دوقدم آگے بڑھتی ہے

جو بھی ان کے دوران حکومت کسی بھی قسم کا کچھ بھی ہوتا ہے وہ حکومت وقت پر آتی اپوزیشن پر نہیں آتی جب حکومت دوقدم آگے چلیںاپوزیشن سے بیٹھ کر بات کر کے مسئلہ حل کریں  انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا کہ اپوزیشن کہہ رہیہے اور حکومت بھاگ رہی ہو۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آپ جن کی پارٹی میں بیٹھی ہیں ان کے آبائو اجداد گزرے اور بینظیر بھٹو کے لیے اسمبلی میں جو الفاظ بولے گئے میں تو وہ بیان بھی نہیں کرسکتاتو وہاں سے ہی یہ چیزیں شروع ہوئی اور وہاں ہی بہت زیادہ اصلاح کی آج بھی ضرورت ہے جبکہ سیاسی لیڈر اور سیاسی ورکرز کو سیاست سے حل کرنا چاہیے ۔

مزید پڑھیں  :خواتین کے کردار پر نازیبا باتیں ناقابل قبول ہیں ،ن لیگ

متعلقہ خبریں